(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 1811 ڈالر فی اونس ہے۔؎
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ ہوئی تھی جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی ہوئی۔
24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 343 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ29 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔