ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں
سورس: aafia siddiqui facebook page
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں سجائے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے آخر کار ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کر لیں۔

ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی طویل عرصے سے شدید علیل تھیں اور انکی عمر 80 برس تھی، عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت 3 بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔

عافیہ موومنٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہو گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں،گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔