ہالی وڈ سائنس فکشن فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ہالی وڈ سائنس فکشن فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: Thor love and thunder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :فلم کے شائقین افراد کے لئے خوشخبری، "تھور لو اینڈ تھنڈر"  جس کو بنانے میں پانچ سال لگے اب6 جولائی  کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

مارول اسٹوڈیو کی تقریبا پانچ سال بعد مشہور فلم ’تھور‘ کی چوتھی فلم ریلیز کے لیے تیار ہے۔ تھور‘ کی اب تک تین فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور سیریز کی تیسری فلم ’تھور ریگنوروک‘ کو نومبر 2017 میں پیش کیا گیا تھا۔ اگرچہ تیسری فلم کی ریلیز کے فوری بعد ہی چوتھی فلم کو بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کی تیاری میں ٹیم کو تقریبا 5 سال لگے اور آخر کار اب یہ فلم 6 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

فلم میں کرس ہیمس ورتھ کو ہی ’تھور‘ کے مرکزی کردار میں دکھایا جائے گا جب کہ اس بار نتالی پورٹمین مسز تھور کی روپ میں دکھائی دیں گی۔ فلم کی کاسٹ میں ٹیسا تھومپسن اور کرسچن بیل جیسے باکمال اداکار بھی شامل ہیں۔

 تھورسیریز کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جسے ’تھور‘ کا نام دیا گیا تھا، پہلی فلم کی ریکارڈ کمائی کے بعد اس کی دوسری فلم ’تھوردی ڈارک ورلڈ‘ کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ جب کہ اس کی تیسری فلم جسے نومبر 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا اسے ’تھور ریگنوروک‘ کا نام دیا گیا تھا۔