ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نے وزیراعظم کو بڑا ریلیف دیدیا

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تین صفحات پر مشتمل حکمنامے میں احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے فیصلہ دیا کہ شہباز شریف 2021ء سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، اب شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں اور آئینی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں ، یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں  ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی، تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا  عدالت کو درکار ہوگا تو وہ پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے  مقرر کرلیا۔