انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے رولنمبر سلپس جاری

انٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیٹ شیٹ
کیپشن: انٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیٹ شیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلباء کو رولنمبر سلپ جاری کردی، امتحان 10 جولائی سے لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلباء کو رولنمبر سلپ جاری کردی ہے، رواں سال ایک لاکھ 87 ہزار بچے امتحان دیں گے، انٹرپارٹ ٹو کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا، پرائیوٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ ریگولر طالب علم اپنے اداروں سے رولنمبر حاصل کرینگے۔