ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مبینہ عطا ئی ڈاکٹر  کے انجکشن سے نومولود دم توڑ گیا،لواحقین کا شدید احتجاج

نومولود بچہ فائل فوٹو
کیپشن: نومولود بچہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)شاہدرہ بیگم کوٹ میں مبینہ عطا ئی ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے نومولود بچہ دم توڑ گیا ۔ لواحقین نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

  تفصیلات کے مطابق  مبینہ طور پرعطا ئی ڈاکٹر کے انجکشن سے نومولود بچے کی موت پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  پتھراؤ کرکے ہسپتال کے شیشے توڑ دیے  جس کے باعث ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ متاترین نے پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔
لواحقین کے مطابق تین ماہ کے فرحان کو والد موشن لگنے کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال لیکر آیا تھا۔مبینہ عطا ئی ڈاکٹر عثمان اشہب نے بچے کو انجکشن لگایا جس سے بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا ۔بچے کی موت کے بعد ورثا نے بیگم کوٹ چوک میں بچے کی لاش اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرہ کے باعث لاہور سے جڑانوالہ آنے جانے والی ٹریفک معطل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین نے ہسپتال پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دئیے۔پولیس کی جانب سے مبینہ  عطا ئی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کیا اور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔