سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: سوئی گیس صارفین  کے لئے بڑی خوشخبری، سوئی ناردرن گیس کمپنی کو دو لاکھ چون ہزار کنکشن لگانے کی اجازت مل گئی، لاہور ریجن کے ہدف میں چار ہزار کنکشنز کی کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس صارفین  کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور ریجن میں چھتیس ہزار چار سو کنکشن لگانے کا ہدف دیا گیا ہے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت کمی کی گئی ہے

 منظوری سے معمول اور ارجنٹ پالیسی کے تحت کنکشن فراہم کئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایڈہاک کی بنیاد پر صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دی ہے جس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر ابھی منظوری نہیں دی۔  اوگرا کی جانب سے منظوری ملنے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ٹارگٹ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس صارفین کے لیے اعلان کیا تھا ، ترجمان کا کہنا  تھا کہ سوئی ناردرن نے پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرگھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا، ترجمان کا کہنا تھا کہ عبوری ریلیف 4مساوی اقساط میں مارچ 2020سے جون 2020تک دیاجائےگا، فیصلے سے تقریباً 38 لاکھ گھریلو گیس صارفین مستفید ہوں گے۔

 یاد رہے جنوری میں کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشر سےکم نکلے۔

وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer