ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹڈیم (حافظ شہباز علی) پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا ، ویڈیو لنک کانفرنس میں پی ایس ایل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کے  اہم اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور فرنچائز مالکان اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے، اجلاس میں پی سی بی حکام پی ایس ایل کو الگ شعبہ بنانے پر بریفنگ دیں گے، گورننگ کونسل میں پی ایس ایل کے فائیو کے باقی ماندہ میچز کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے، کورونا وائرس کے باعث ملتوی شدہ میچز کے حوالے سے پی سی بی ونڈو بتائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں میچز کرانے اور اسی مقام پی ایس ایل کو ختم کرنے کے آپشنز پر غور ہو گا،  پی سی بی چاروں میچز کی ونڈو اور متوقع اخراجات پر اپ ڈیٹ کرے گا۔اجلاس میں فرنچائزز کی جانب سے گذشتہ ماہ لکھے گئے خط پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ فرنچائزز نے خط کے ذریعے کئی مطالبات کی طرف توجہ دلائی تھی۔ فرنچائز نے خط کے ذریعے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا تھا جن میں فیس کے لیے بنک گارنٹی ختم کرنے اور مالکانہ حقوق کی مدت بڑھانے کا ڈالر کی ایک حد مقرر کرنے اور نئے ٹیکس کو ختم کرنے جیسے مطالبات بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کھیلوں کے صحافیوں کا عالمی دن ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے منایا جارہا ہے ،96 سال پہلے آج ہی کی دن کھیلوں کے صحافیوں کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کی بنیاد رکھی گئی۔

دنیا میں کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث اے آئی پی ایس اور اس کی ذیلی تنظیمیں آن لائن کانفرنسز کریں گی،سپورٹس جرنلسٹ کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے زیر اہتمام ہونے والی ویڈیولنک ای کانفرنس میں دنیا کے ٹاپ سپورٹس جرنلسٹ درپیش مسائل اور ان حل پر بات کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer