سٹی 42:بلاول بھٹو زرداری سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات ہوئی ۔
آئی جی سندھ نے صوبے میں قیامِ امن سے متعلق حکمتِ عملی پر بریفنگ دی ۔ امن و امان کی بہتری اور پولیس اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی ۔ جس میں آئی جی نے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔
صوبے کی انتظامی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں سندھ کی مجموعی انتظامی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اورصوبے میں گورننس اور موجودہ چیلنجز پر مشاورت کی گئی ۔