ویب ڈیسک : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر مہنگا ہوکر 4379 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعدقیمت 4 لاکھ 60 ہزار262 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 4887 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار600 روپے پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 227 روپے اضافے کے بعد7862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔