ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکٹا میں رولز کے بغیر بھرتیوں پر اعتراض، بھرتی کا عمل روک دیا گیا

پیکٹا میں رولز کے بغیر بھرتیوں پر اعتراض، بھرتی کا عمل روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی (پیکٹا) میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے انٹرویوز روک دیے گئے ہیں کیونکہ بھرتیاں قواعد و ضوابط کے بغیر کی جا رہی تھیں۔ 

محکمہ خزانہ نے بھرتیوں پر اعتراضات اٹھائے تھے، خاص طور پر دس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ایم ڈیز کی تعیناتی پر تنقید کی گئی تھی۔

اعتراضات کے بعد ایم ڈیز کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں جبکہ پیکٹا میں مزید 7 ڈائریکٹرز کی بھرتیاں بھی متوقع ہیں۔ ڈائریکٹر کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹرز کی پوسٹوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔