ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث عدالتی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئیں

لاہور ہائی کورٹ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث عدالتی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث عدالتی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں، جبکہ تعطیلات کے دوران انتہائی کم ضروری نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ عدالتی تعطیلات کے سبب عدالت عالیہ میں وکلاء اور سائلین کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔
  لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر جمعہ کے روز صرف پانچ ججز نے مخصوص کیٹیگریز کے فوری اور ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی ۔ ان ججز میں جسٹس جواد ظفر، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس طارق محمود باجوہ اور جسٹس عہبر گل خان شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، جن میں قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں، حبسِ بے جا کی درخواستیں، اندراجِ مقدمہ سے متعلق معاملات اور دیگر فوری نوعیت کی درخواستیں شامل ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق معمول کی نوعیت کے کیسز کی سماعت تعطیلات کے بعد باقاعدہ عدالتی کارروائی کے آغاز پر کی جائے گی، جبکہ تعطیلات کے دوران صرف سائلین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے محدود عدالتی بنچز کام کر رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer