بلاول بھٹو کی مولانا راشد محمود سومرو کی رہائش گاہ آمد، بیٹی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی کراچی رہائش گاہ آمد،  مولانا راشد سومرو ، مولانا ناصر سومرو سمیت جے یوآئی رہنماؤں  نے بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے علامہ راشد سومرو کی بیٹی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بیٹی کی وفات بڑا صدمہ ہے پر مولانا راشد سومرو کے خاندان کیلئے اللہ سے صبرِ کی جمیل ہے۔ 

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال ودیگر موجود تھے، اس کے علاوہ جے یوآئی کے اسلم غوری ، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا ناصر سومرو ، قاری عثمان، مولانا سمیع سواتی ، مولانا حماد اللہ شاہ ، ڈاکٹر شفیق سومرو  بھی موجود  تھے۔ 

 ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راشد سومرو نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہمارے غم میں شریک ہوئے ۔ 

ملاقات کے بعد علامہ راشد محمود سومرو  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا حسن ہے کہ ہم ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں، جے یو آئی ایک مسلمہ سیاسی قوت بن چکی ہے ، ہم سندھ میں سرپرائز دینے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔ جے یوآئی  سندھ کی بڑی سیاسی مذہبی قوت بن چکی ہے الیکشن کی تیاریاں کرلی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ساڑھے تین سال تک انتخابات کے مطالبے کی تحریک ہم نے چلائی ۔ بدامنی کی حالیہ لہر انتہائی خطرناک ہے ،حالات اور موسم کا مطابقت رکھنا ضروری ہے۔