قتل کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

قتل کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم فاضل بخش پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ملزم ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا،  ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔