پولیس اہلکار کا دکانداروں پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

 پولیس اہلکار کا دکانداروں پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : ساندہ میں پولیس اہلکار ہاشم بٹ کا دکانداروں پر تشدد ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
ساندہ کے پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوآٹیج سامنے آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ہاشم بٹ کو ساتھیوں سمیت دکانداروں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سے جھگڑا بچوں کے کرکٹ کھیلنے پر شروع ہوا ،  پولیس اہلکار ہاشم بٹ نے گیند لگنے پر تشدد کرنا شروع کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار ہاشم بٹ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے جبکہ فوٹیج اور درخواست دینے کے باوجود پولیس پیٹی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔