عامر خان کا 10 سال کی عمر میں ہو نے والی محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف

عامر خان کا 10 سال کی عمر میں ہو نے والی محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا کہ محبت کے معاملے میں انہیں ماضی میں 3 لڑکیوں نے مسترد کیا تھا۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔