معروف اداکار خطرناک حادثے کا شکار

معروف اداکار خطرناک حادثے کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہالی وڈ اسٹار جرمی رنر ایک حادثے میں سنگین حد تک زخمی ہوگئے مگر اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

اداکار کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 51 سالہ اداکار امریکی شہر رینو میں اپنے گھر کے پاس برف ہٹاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ترجمان کے مطابق ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ سنگین حد تک زخمی ہوئے مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔

ترجمان نے حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔امریکا میں شدید برفباری اور سردی کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی ٹیم کام کررہی ہے۔جرمی رنر کو مارول یونیورس میں سپر ہیرو ہاک آئی کا کردار کو ادا کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔اس سے ہٹ کر وہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی ہرٹ لاکر میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کے کام کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مشن امپاسبل کی 2 فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا۔اس وقت وہ ایک ٹی وی سیریز میں کام کررہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر