(سعید احمد) ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول دھند کی وجہ سے متاثر رہا۔
تفصیلات کے مطابق دھند کےباعث ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹے30منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔علامہ اقبال ایکسپریس4گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 2گھنٹے 50منٹ،شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے 30منٹ،تیز گام 1گھنٹہ50منٹ ،عوام ایکسپریس1گھنٹہ40منٹ،جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ40منٹ جبکہ گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ20 تاخیر کا شکار رہی۔
واضح رہے کہ دھند نے ایک بار پھر ہر شے دھندلا دی ، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، حد نگاہ کم ہونے کے باعث نہ صرف ٹرینوں کا شیڈول بلکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہوتی ہے جس کی بڑی وجہ سموگ ہےآلودگی میں اضافہ سموگ کا سبب بنتا ہے۔