ایف بی آر کی مانیٹرنگ کام دکھا گئی

FBR
کیپشن: FBR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کی مانیٹرنگ کام دکھا گئی، ایف بی آر کی 9 روزہ مانیٹرنگ کے بعد دماس جیولرز سیلز کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے متعارف کرائے گئے "پوائنٹ آف سیلز سسٹم" سے منسلک ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلز مانیٹر کرکے دماس جیولرز کی ڈی ایچ اے اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع برانچز کا ریکارڈ مرتب کرکے سکروٹنی شروع کردی۔

واضح رہےکہ ایف بی آر نے 25 دسمبر کو ایم ایم عالم روڈ پر دماس جیولرز کی برانچ میں ٹیم تعینات کی بعد ازاں پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہ ہونے پر دماس جیولرز کی ڈیفنس میں واقع برانچ میں بھی ٹیم تعینات کر دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer