ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2021 کورونا کے خاتمے اور خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا: فردوس عاشق

 2021 کورونا کے خاتمے اور خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2021ء کورونا کے خاتمے اور خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا، ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 341 سے بڑھ گئی، گزشتہ روز 15582 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 733کورونا کے پازیٹو کیس سامنے آئے،جبکہ کورونا سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران43افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔صوبے میں ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد11ہزار 131 ہو گئی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا سے جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی تعداد4 ہزار85سے بڑھ گئی ہے،پنجاب میں 24لاکھ72ہزار 892سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مستقل خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں،عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کہا ہےکہ نیا سال 2021 اہل پنجاب کیلئے خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا، لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد شروع کردیا.

انہوں نے ماضی میں نظراندازکئےگئےعلاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں، لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer