طاہر القادری نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دی

طاہر القادری نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف نہ ملنے کا معاملہ، عمران خان کے سیاسی کزن ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں، کہتے ہیں کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مبارک ہو، اُن کے نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہو گیا، سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کیلئے آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ قتل عام پر پُرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور بے گناہ اسیران کیلئے کچھ نہیں بدلا، یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کیلئے برابر ہے۔