ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں شروع

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخرامام: نئے سال کے آغاز کیساتھ ہی شہرمیں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں شروع ہو گئیں، کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کے گارڈ کو قتل کر دیا گیا، مناواں میں ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے زیورات او ر نقدی لٹ گئی۔

کوٹ لکھپت کے کچا جیل روڈ کےعلاقے میں تین ڈاکوؤں نے پرائیویٹ کمپنی میں واردات کے دوران مزاحمت پرسکیورٹی گارڈ انعام کوقتل کردیا۔ ملزمان لاکھوں کی نقدی اورکمپنی کی گاڑی بھی لے اُڑے۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ انعام کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دی۔

مناواں میں ڈاکٹر خالدر بانی کے گھر ڈیڑھ  کروڑکی ڈکیتی ہوئی، 6 ڈاکو ڈیڑھ سوتولہ سونااورنقدی لوٹ کراہلخانہ کو باندھ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کامقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ وارداتوں کیخلاف ڈیفنس روڈ تھانہ کاہنہ کی حدودمیں تاجروں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اوراعلی حکام سے وارداتوں کو روکنے کیلئے مطالبہ کیا۔

مانگا منڈی میں ڈاکو گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کرفرار ہو گئے جبکہ چوہنگ شاہ پور کانجراں کے علاقے سے ملزمان نے ریاض نامی شخص کو ٹانگ پرگولی مارکرزخمی کر دیا، نشتر کالونی میں مول مسیح کوبھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کرفرارہو گئے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer