میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کر دی، صوبوں سے انٹری ٹیسٹ کا اختیار واپس لے لیا گیا، پرائیویٹ میڈیکل کالجز داخلوں کیلئے اپنا معیار خود مقرر کر سکیں گے۔

میڈیکل کی تعلیم کا معیار برقرار رکھنے کا قانون ختم، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحان کو پاس کرنے کیلئے چار مواقع کی شرط ختم کر دی گئی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت 2020ء سے انٹری ٹیسٹ پاکستان میڈیکل کمیشن خود کروائے گا، رواں برس انٹری ٹیسٹ کا انعقاد اگست میں ہوگا، 30 نومبر تک داخلے مکمل کیے جائیں گے، ہر سال یکم جنوری سے کلاسز کا اجراء ہوگا۔

 نئی ایڈمشن پالیسی کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو داخلے کیلئے اپنا معیار خود مقرر کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے تاہم سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کا معیار صوبائی حکومت مقرر کرے گی، چارمواقع کی شرط اس لئے تھی کہ جو طلبا میڈیکل ایجوکیشن میں یہ امتحان پاس نہیں کر پاتے وہ ہمیشہ کیلئے میڈیکل ایجوکیشن سے ڈراپ ہوجاتے تھے تاکہ بہترین صلاحیتوں کے حامل ڈاکٹرز ہی تیار ہوسکیں لیکن اب یہ شرط ختم کرکے طلبا کو کھلی چھٹی دیدی گئی

Sughra Afzal

Content Writer