ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالجز کے اساتذہ و ملازمین کے تبادلوں، چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی جاری

کالجز کے اساتذہ و ملازمین کے تبادلوں، چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) کالجوں کے اساتذہ و ملازمین کے تبادلوں اور چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجز اور ڈائیریکٹر کالجز کے اختیارات وضع کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو چھٹیاں دینے اور ان کے تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کی ہے۔

سکیل ون تا 16 تک کے ملازمین کا تبادلہ ڈائریکیٹر کالجز کرنے کا مجاز ہوگا جبکہ انٹر ڈویژن تبادلوں کا اختیار ڈی پی آئی کالجز کے سپرد کیا گیا ہے۔

گریڈ 17 اور 18 کے اساتذہ و افسران کا تبادلہ ایڈیشنل سیکرٹری کے حوالے کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کا تبادلہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کرنے کا مجاز ہوگا۔

سکیل ون تا سکیل 4 تک 30 روز کی چھٹیوں کا اختیار سیکشن آفیسر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سکیل ون تا 15 تک 90 روز کی چھٹیاں دینے کا اختیار ڈپٹی سیکرٹری کے دائرہ اختیار کی ہو گا۔ گریڈ 16 تا 17 تک 90 روز کی چھٹیوں کا اختیار ایڈیشنل سیکرٹری کرنے کا مجاز ہوگا۔ اساتذہ کو 90 روز کی چھٹی دینے کا اختیار ڈائیریکٹر کالجز کے پاس ہوگا۔

اساتذہ کو 179 روز کی چھٹی دینے کا اختیار ڈی پی آئی کالجز کے پاس ہوگا۔ ایک سال تک کی چھٹی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن دینے کا مجاز ہوگا۔

 بیرون پاکستان، سٹڈی لیو، ایکسٹرا آرڈینیری چھٹیاں دینے کا اختیار بھی ایڈیشنل سیکرٹری کے پاس ہوگا۔   

Shazia Bashir

Content Writer