ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی متاثرین کی سنی گئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ایل ڈی اے سٹی متاثرین کی سنی گئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب کا ایل ڈی اے سٹی متاثرین کو مرحلہ وار پلاٹس الاٹ کرنے کا فیصلہ، پہلے فیز میں 9 ہزار متاثرین کو پلاٹ دینے کی تاریخ کے اعلان کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی دو روز میں ٹائم فریم دے گی۔

سٹی 42 کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئرمین کمیٹی و منسٹر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ میں ہوا۔ جس میں 9 ہزار متاثرین کو پلاٹوں کی فراہمی کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کرنے کیلئے سب کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سب کمیٹی 2 دنوں میں ڈیڈ لائن متعین کرے گی۔ ایل ڈی اے سٹی کی 25 ہزار کنال اراضی کو مزید فیزز میں تقسیم کرکے متاثرین کوپلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

سٹی 42 سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ متاثرین کو پلاٹس کی فراہمی کی ڈ یڈ لائن مقرر کر کے 6 جنوری کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جائیگی۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ حسن اقبال، ایڈیشن ڈی جی ایل ڈی اے اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین، چیف میٹروپولیٹن ایل ڈی اے اظہر علی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد 19 اورایل ڈی سٹی ڈویلپرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer