( سٹی 42) ایف بی آر نےاسلام آباد میں جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے ویلیو ایشن میں اضافہ کردیا ہے۔ ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹیز کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اسلام کے علاقے بی 17 میں با قبضہ پلاٹس کی ویلیو 30 ہزار اور بغیر قبضہ پلاٹس کی ویلیو 15 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ مقرر کی گئی ہے ،سیکٹر سی 14 میں پلاٹس کی ویلیو 30 ہزار اور سیکٹر سی 15 میں 25 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ مقرر کر دی گئی ہے،سیکٹر ڈی 12 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 30 ہزار روپے فی مربع فٹ ،سیکٹر ای 7 میں پلاٹس کی ویلیو 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی مربع فٹ ،سیکٹر ای پلاٹس کی ویلیو11 میں 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے فی مربع فٹ ،سیکٹر ای 12 میں پلاٹس کی قیمت 56 ہزار روپے فی مربع فٹ ،سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 میں پلاٹس کی ویلیو 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے ، جبکہ سیکٹر ایف 8 میں پلاٹس کی ویلیو پلاٹ کی ویلیو 2 لاکھ روپے مربع فٹ اور سیکٹر ایف 10 اور ایف 11 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 75 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سیکٹر جی 6 میں پلاٹس 1 لاکھ 80 ہزار روپے مربع فٹ تک مقرر کی گئی ہے ،سیکٹر جی 7 ، جی 8 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 20 ہزار روپے مربع فٹ اورسیکٹر جی 9 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 30 ہزار روپے مربع فٹ مقرر کی گئی ہے،۔
اسلام آباد میں رہائشی عمارتوں کی ویلیو 6 ہزار 500 روپے سے 50 ہزار روپے مربع فٹ تک مقرر کی گئی ، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی جائیداد کی نئی ویلیوایشن کا تقرر کردیا گیا ہے۔