راؤ دلشاد : مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے اہم ٹویٹ کیا ہے کہ بسنت کے حوالے سے عوامی شکایات کے پیش نظر پتنگوں اور ڈور کے مسئلے کو فوری حل کردیا گیاہے۔
ذیشان ملک نے کہا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی دستیابی بہتر بنانے کے لیے فیصل آباد , قصور , شیخوپورہ اور ملتان سے سپلائی کی اجازت دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی ۔ لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں قابلِ اجازت پتنگ سازی مواد بنانے کی اجازت دی گئی۔