ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئےہیں۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئےہیں۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قائم مقام چیئرمین سینٹ نے کہا بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئےہیں۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوگیا۔ قائم مقام چیئرمین  نے کہا حالیہ دہشتگردی کی لہر پر بحث کے لئے ایجنڈے کے ایٹم نمبر چھ سے 17 نمبر تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ 

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
سینیٹ میں پینل آف چئیر کا اعلان  کیا گیا ۔ سلیم مانڈی والا ، شاہ زیب درانی اور عامر ولی الدین چشتی نامزد کو پینل میں نامزد کردیا گیا۔ 

قائم مقام چیئرمین سید سیدال ناصر  نے کہا بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے باعث ایجنڈا نمبر 6 سے 17 تک مؤخر کیا جاتا ہے ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا سینیٹ ھاؤس کمیٹی میں طے پایا تھا کہ آج سب سے اہم بل پاس کیے جائیں گے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا فیڈرل ملازمین رفاہی فنڈ و مشترکہ بیمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا جبکہ سینیٹر فیصل سبزواری کا آئینِ پاکستان میں ترمیم کا بل مؤخر کر دیا گیا۔
سینٹ اجلاس میں بلوچستان میں دہتشگردی کے واقعات پر بحث شروع  ہوگئی ۔ قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے بحث کا آغاز کردیا ۔علامہ راجہ ناصر کی طرف سے ایوان میں بحث کی جارہی ہے ۔