ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکلوں پرابتک7لاکھ سےزائدسیفٹی راڈلگائےجاچکے،سی ٹی اولاہور

موٹرسائیکلوں پرابتک7لاکھ سےزائدسیفٹی راڈلگائےجاچکے،سی ٹی اولاہور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:سی ٹی اولاہوراطہروحید نے بتایا ہے کہ بسنت کیلئےموٹرسائیکل پرابتک7لاکھ سےزائدسیفٹی راڈلگائےجاچکے،ٹریفک پولیس مزید 3 لاکھ راڈ کا انتظام کر رہی ہے۔

 سٹی 42سےگفتگو کرتے ہوئے  سی ٹی اوڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ بسنت کےدنوں میں شہرکےداخلی راستوں پرخصوصی ٹیمیں تعینات ہونگی ،بسنت پر بغیرسیفٹی راڈموٹرسائیکل کو شہر میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 انہوں نے بتایا کہ شہر میں 100 فیصد سیفٹی راڈ لگانا ٹریفک پولیس کا ٹارگٹ ہے،بسنت پر ٹریفک پولیس کے 3 ہزار سے زائد افسران وجوان ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔