ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات کی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو 3 لاکھ روپے کا انعام

سوات کی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو 3 لاکھ روپے کا انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:سوات سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو ان کی بین الاقوامی کامیابیوں پر 3 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

یہ چیک سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پیش کیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے عائشہ کو ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔

عائشہ ایاز پاکستان کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو ایتھلیٹ ہیں اور صرف 14 سال کی عمر میں انہوں نے 11 بین الاقوامی میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

علاوہ ازیں، انہوں نے عالمی اور نیشنل مقابلوں میں 150 سے زائد میڈلز بھی جیتے ہیں، جو انہیں پاکستان کی واحد کھلاڑی بناتا ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ عائشہ ایاز مستقبل میں اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کریں گی اور ان کی کامیابیاں نہ صرف سوات بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ ایاز صرف سوات کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی ہیں۔

ملاقات میں وائس چیئرمین ملک سلیمان اور سیکرٹری سپورٹس محمد علی بھی موجود تھے۔ عائشہ ایاز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابیوں کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا طالب رہی۔