اشرف خان: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 215 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4676 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا مزید 21500 روپے سستا ہوگیا ہے۔فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک گرگیا، دس گرام سونا 18 ہزار 433 روپے مزید سستا ہوگیا، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے تک گرگئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 601 روپے کمی کے بعد 8405 روپے تک گرگئی ۔
اسی کے ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 30 ہزار روپے کمی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 51 ہزار 183 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ 21 قیراط فی تولہ سونا بھی کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 675 روپے تک آ گیا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں 10 گرام فی تولہ چاندی 11 ہزار 500 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 255 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا 4895 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 فیصد جبکہ چاندی کی قیمت میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اور چاندی 83 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تاریخی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے اور 10 گرام سونا 4 لاکھ 22 ہزار 324 روپے تک گر گیا تھا۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 2063 روپے سستی ہو کر 9006 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔