ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، قومی خزانے کو اربوں روپے کا ریلیف

ایف آئی اے کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، قومی خزانے کو اربوں روپے کا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلمان سلیم: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرتے ہوئے قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والی پیٹرولیم کمپنی سے ادائیگیوں کا آغاز کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی تفصیلی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ کارپوریٹ کرائم سرکل کے سربراہ ایاز مہر نے پیش کی، جس میں ریکوری کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ پیٹرولیم کمپنی نے پہلی قسط کے طور پر ایک ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں، جبکہ باقی رقم کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے بینک گارنٹی اور پوسٹ ڈیٹڈ چیکس بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔