ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ وجہ سامنے آ گئی

پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے باوجود بھارتی ٹیم کو طے شدہ شیڈول کے مطابق سری لنکا جانا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی ٹیم کو کولمبو پہنچنا ہوگا تاکہ میچ سے متعلق آفیشل کارروائی مکمل کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو وقت پر اسٹیڈیم میں موجود رہنا ہوگا اور میچ کی منسوخی کے باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق جب میچ آفیشلز کی جانب سے مقابلہ منسوخ کرنے کا سرکاری اعلان کیا جائے گا، تب ہی بھارتی ٹیم کو واک اوور کی بنیاد پر دو پوائنٹس دیے جائیں گے۔