ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوگئی۔
فی اونس سونا 172 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4721 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 20 ڈالر 63 سینٹس کی کمی سے 85 ڈالر 31 سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 063 روپے کی کمی سے 9 ہزار 006 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 1 ہزار 768 روپے کی کمی سے 7 ہزار 721 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔