باپ بیٹا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

City42, Electrocution, Electric Shock accident, Choniyan Okara, Muzaffargarh, LAhore
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محنت کش باپ بیٹا کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

چونیاں  کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں کرنٹ لگنے سے محنت کش باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

 باپ بیٹابجلی کا کام کر رہے تھے ۔ باپ کو بے احتیاطی کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ لگ  گیا۔ باپ کو بچانے کے لئے بیٹے نے اسے چھوا تو  بیٹا بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

 مرنے والے دونوں باپ بیٹا صدیق اور حبیب مظفرگڑھ کے رہائشی تھے اور چونیاں کے علاقہ میں محنت مزدوری کے لئے آئے تھے۔  پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں آر ایچ سی الہ آباد سے آبائی علاقہ مظفر گڑھ کو روانہ کر دی  ہیں۔