سلمان اکرم راجہ نے فارم 33 کی تصحیح کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

سلمان اکرم راجہ نے فارم 33 کی تصحیح کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی
کیپشن: Salman Akram Raja, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے فارم 33 کی تصحیح کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 33 امیدواران کی فہرست میں میرا نام آزاد کے بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر درج کیا جائے،کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ یا پارٹی ٹکٹ لف کیا گیا، جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملا لیکن پی ٹی آئی بطور جماعت ختم نہیں ہوئی،پارٹی اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کے اراکین کو اپنی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر 25 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر کے 29 جنوری کو سنایا،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو دو دن میں فیصلے کی تاکید کی،اگر الیکشن کمیشن دو دن میں فیصلہ کرتا ہے تو بھی انتخابات کا دن گزر چکا ہوگا، الیکشن میں تاخیر کا خواہش مند نہیں،صرف فارم 33 کی تصحیح چاہتا ہوں۔