محسن نقو ی آج راولپنڈی میں 6 منصوبوں کا افتتاح کریں گے , ایک سنگِ بنیاد رکھیں گے

محسن نقو ی آج راولپنڈی میں 6 منصوبوں کا افتتاح کریں گے , ایک سنگِ بنیاد رکھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج راولپنڈی کا دورہ کریں گے جہاں وہ راولپنڈی کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں اور عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ساتھ ہی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی راولپنڈی رنگ روڈ سمیت مختلف پراجیکٹس کا آج دورہ کریں گےاور ساتھ ہی پیرو دھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔محسن نقوی راشد منہاس روڈ، راولپنڈی جمخانہ کلب، اصغر مال روڈ، بے نظیر بھٹو ہسپتال کے اپ گریڈیشن، کی تعمیرو بحالی کا افتتاح کریں گے۔

 وزیراعلیٰ کی جانب سے سکستھ روڈ میٹرو سٹیشن، فیملی ہسپتال کے اپ گریڈیشن، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں پی کے ایل آئی کے قیام کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر ہاؤس راولپنڈی میں عام انتخابات تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا۔