بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتا تو پاکستان کا بھی سودا کر دیتا، پرویز خٹک

Parvaiz Khattak, Nowshehra Jalsa, City42, Imran Khan, Bani PTI, KPK, Pakhtoonkhwa politics, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان  تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین  پرویز خٹک نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتا تو  پاکستان کا بھی سودا کردیتے۔میں نے عمران خان کی سازشوں سے باخبر ہوتے ہی ان سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ 

نوشہرہ میں انتخابی جلسوں سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کے ماضی میں سب سے قریبی ساتھ رہنے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا   پرویز خٹک نےکہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے اصل مقاصد سے باخبر ہوچکے ہیں، صوبے سے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا مشن 8 فروری کو اختتام پر پہنچ جائےگا۔

پرویز خٹک نےکہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مقبولیت سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگانےکے لیے 8 فروری کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے زور دے کر کہا کہ  پاکستان کی سیاست میں پی ٹی آئی کا مستقبل ویران ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کی بچی کھچی سیاست 8 فروری کو ختم ہوجائے گی ۔