پاکستان کو افغانستان میں چھپے ہوئے دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

Mumtaz Zahra Baloch, City42, Pakistan Afghanistan Iran relations, Terrorist attacks in Pakistan, Foreign Office
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد  میں دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران  ترجمان دفتر خارجہ ن کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہےکہ پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس عمل کی مذمت کی ہے،کل ان پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان آگئی ہیں۔ پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں اور توقع ہےکہ ایران اس واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات دےگا۔ ممتاز زہرہ نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم انورالحق کاکڑ ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں اور ہم نے افغانستان کو اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔

ممتاز زہرہ نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیئے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان ان ممالک سے رابطے میں ہے جہاں سے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرواتا رہا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کنے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت پر شدید تشویش ہے جب کہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحہ کی ایجنسی کی  فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر بھی تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سائفر کیس سے متعلق فیصلے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔