(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس شاہد کریم کل شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے،جسٹس شاہد کریم ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔
درخواست میں وفاقی حکومت،صدر پاکستان،الیکشن کمیشن،کو فریق بنایا گیا ، پرویز الہی، حمزہ شہباز،گورنر پنجاب اور نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام کی عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو آج بروز جمعرات 2 فروری کو اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پہنچایا گیا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی، کمرہ عدالت میں موجود تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا، جب کہ پولیس نے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔