ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افراد کا ٹریفک وارڈنز پر مبینہ تشدد

مسلح افراد کا ٹریفک وارڈنز پر مبینہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچودھری) شادمان میں مسلح افراد کا ٹریفک وارڈنز پر مبینہ تشدد اور فائرنگ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

سی ٹی او مستنصر فیروز کے مطابق شادمان چوک میں 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 8 سے 10 افراد نے وارڈنز پر دھاوا بولا، ملزمان نے وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے رہے، مسلح افراد نے پٹرولنگ آفیسر افضل اور فضل الرحمٰن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے وارڈنز محفوظ رہے۔

سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔