وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

 وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا۔

چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کے آغاز سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ کے تھری منصوبے کا افتتاح میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کو سستے اندھن کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈرل پاور کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان توانائی کی مد میں 27 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ کراچی نیرکلیئر پاور پلانٹ کے منصوبے سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیامیر،بھاشا اور داسو ڈیم پر بھی کام جاری ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔