ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Pakistan stock exchange reaches On high
کیپشن: Pakistan stock exchange
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے لئے اچھا دن، ایک دن میں 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں 100 انڈیکس 0.97 فیصد اضافے سے 46 ہزار 119 کی سطح پر بند ہوا،10.93 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 54 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7809 ارب روپے سے بڑھ کر 7863 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت اضافہ  دیکھنے میں آیا، 1 تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوگیا ۔ 10 گرام سونے میں 43 روپے اضافے سے 1 لاکھ 7 ہزار 167 روپے کا ہوگیا،  انٹرنیشنل مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے 1803 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 1 تولہ چاندی 1450 روپے پر برقرار ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer