پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی، تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی، تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کے درمیان والی دو پچز تیار کردی گئی ہیں۔ گراؤنڈ سٹاف کے مطابق پچز بیٹنگ کے لئے سازگار ہوں گی جبکہ گراؤنڈ کے دونوں اطراف میں پریکٹس کے لیے پچز تیار کردی گئیں۔ انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ سکیورٹی حکام اور پی سی بی حکام نے شرکت کی۔ جس میں پاک جنوبی افریقہ سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں ٹیموں کو پریکٹس کے لئے ہوٹل سے اسٹیڈیم لانے اور لے جانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی کل بائیو ببل جوائن کریں گے۔