سکول سربراہان کو نیا ٹاسک دیدیا گیا

سکول سربراہان کو نیا ٹاسک دیدیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں کے طلباء کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول سربراہان کو ب فارم کے اندارج کے لئے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں بوگس طلباء کی تعداد کا تعین کرنے کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ب فارم کے اندراج میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، سکول سربراہان کو ب فارم کے اندراج کا ہدف 28 فروری تک مکمل کرنا ہوگا، اس سے قبل سکولوں میں ب فارم کے اندرج کی تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی، صوبہ بھر کے سکولوں میں ب فارم کے اندراج کا کام 82 فیصد مکمل کیا جاچکا ہے، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق ب فارم کے اندراج سے سکولوں میں طلباء کی اصل تعداد کا تعین ہوسکے گا۔

واضح رہے گزشتہ روززڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی تھی،چھٹی کے روزسکول سربراہان حاضر ہوں گے اورب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں۔انرولمنٹ مہم کے لئےسکولوں کے باہر بینر آویزاں کریں، سکول سربراہان کے ساتھ ضروری سٹاف بھی سکول حاضر ہوگا۔ سکول سربراہان ڈی ای او سکینڈری سے سرٹفیکیٹ لیں گے۔

  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل ہے، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائینگی ۔ ب فارم سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔

نیا ورژن فائیو ٹو سیون کے نام سے متعارف کروایا گیا،نئے وژن میں بچوں کے ب فارم کا اندراج لازمی کر دیا گیا،اساتذہ گوگل ایپ پر جا کر نیاورژن ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکیں گے،داخلے کے وقت سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن انٹری کرنا ہو گی، سیس پر ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر اینرولمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer