ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبرٹی مارکیٹ:مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ لاہورکی کھلی کچہری

لبرٹی مارکیٹ:مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ لاہورکی کھلی کچہری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لبرٹی مارکیٹ میں ن  لیگ ٹریڈرزونگ لاہور کے عہدیداران مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد علی میاں ، عرفان اقبال شیخ  سمیت دیگر نے میئر لاہور کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی۔ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے  تاجروں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق لبرٹی مارکیٹ کے عہدیداران سہیل سرفراز منج، جبریل قمر بٹ، میاں زاہد جاوید سمیت دیگر عہدیدران نے مسلم لیگ ن تاجرونگ کے عہدیدران کا پرتپاک استقبال کیا۔

 کھلی کچہری میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد علی میاں، عرفان اقبال شیخ ، چیئرمین بابر محمود ، جنرل سیکرٹری شاہد نذی، عامر صدیق چودھری، چیئرمین گلبرگ حافظ امیر علی اعوان، کابل خان، یاسین خان ،وقار حسین، یونس بیگ ، ڈاکٹر محمد امین ، شیر دل خان، ملک منیر چوہدری ، لالہ سیف الرحمن تمیمی ، کامران سلیم ، رضوان اختر شمسی شریک ہوئے۔

تاجروں نے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو تجاوزات، صفائی، انٹری ایگزیٹ پوائنٹس سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ میئر لاہور مبشر جاوید نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ لاہور کے ماتھے  کاجھومر ہے اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔