ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے  ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی  وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی ۔ دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف میں توانائی و مائننگ اہم کردار ادا کریں گے۔

 میٹنگ میں کہا گیا کہ ترک پیٹرولیم کمپنی کا اسلام آباد میں دفتر اسی ماہ کھولا جائے گا ۔اسلام آباد دفتر میں دس ترک ماہرین سمیت مقامی عملہ بھی تعینات ہوگا۔پاکستان اور ترکیہ کا تیل و گیس اور مائننگ سیکٹر میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

 ترک وزیر توانائی نے کہا  تیل و گیس تلاش میں ترکیہ کی پاکستان میں پہلے ٹھوس اور عملی منصوبوں کے آغاز ہوا ہے۔ترکیہ کی سرکاری مائننگ کمپنی کو پاکستان لانا ایک اہم سنگ میل ہے۔یہ میرا قلیل عرصے میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔تیل و گیس ایکسپلوریشن، انرجی انفراسٹرکچر اور مائننگ میں مزید مشترکہ منصوبے شروع ہوں گے

علی پرویز ملک نےکہا پاکستان ترکیہ سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر پیٹرولیم: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کے درمیان گہری دوستی دونوں ممالک کو قریب لا رہی ہے،۔

 ایم ڈی او جی ڈی سی نے کہا ریکوڈک میں جدت اور ملک کا پہلا شیل گیس پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے ۔او جی ڈی سی ایل نے ترک کمپنیوں کو ان کنونشنل ہائیڈروکاربن پروگرام میں شراکت کی دعوت دے دی

 پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ ٹریڈنگ کمپنی قائم  کرنے کے آپشن کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا ۔