فاران یامین:سی سی ڈی کے کاہنہ ،ماڈل ٹاؤن ،گرین ٹاؤن میں پولیس مقابلے، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3زیر حراست ملزم مارے گئے۔
پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان میں آصف ،محمد فرید اور محسن علی شامل ہے، سی سی ڈی ٹیمیں ملزم آصف ،محسن اور فرید کو ریکوری کیلئے لے کر گئیں۔
راستے میں گھات لگائے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر تینوں زیر حراست ملزمان مارے گئے۔
ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کے باعث موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سی سی ڈی ٹیم نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔
ہلاک تینوں زیر حراست ملزمان منشیات فروش تھے،ہلاک ملزمان دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے،ہلاک ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔