ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم لندن سے  وطن  واپس پہنچ گئے

Prime Minister Shahbaz Sharif, Lahore Airport, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم  شہباز  شریف  برطانیہ  اور  بحرین کے دورے کے بعد لندن سے  وطن  واپس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کے خصوصی طیارے  نے آج شب لاہور  ائیرپورٹ پر لینڈکیا۔

وزیراعظم شہباز  شریف  سرکاری دورے پر پہلے بحرین گئے تھے۔ وہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ  26 نومبر کو  اسلام آباد  سے بحرین پہنچے تھے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف خصوصی دورہ  بحرین کے اگلے  روز  برطانیہ  ذاتی نوعیت کے وزٹ پر لندن گئے تھے۔ انہوں نے لندن میں اپنا طبی معائنہ کروایا اور آرام کیا۔ 

وزیراعظم پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

لاہور ائیرپورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اپنی فیملی کی اقامت گاہ جاتی امرا گئے ہیں۔ وہ صبح اسلام آباد پہنچ کر اپنے دفتر میں کام کا آغاز کریں گے۔