غیر مناسب رویے پر وکیل  کے خلاف بڑا حکم

court
کیپشن: court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ  کا نامناسب رویے پر رانا محمد آصف ایڈوکیٹ  کو تین ماہ قید کی سزا دینے کا معاملہ.

پنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال  کی کال دے دی ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج ملک شہزاد احمد خان نے راناآصف ایڈوکیٹ کو تین ماہ سزا سنا دی گئی کیو نکہ کمرہ عدالت میں گاون پہننے سے منع کرنے پر وکیل کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا تھا۔

نامناسب رویہ پر رانا محمد آصف ایڈوکیٹ کو آج  توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا  گیا تھا، عدالت  نے رانا محمدآصف ایڈوکیٹ کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم کا حکم بھی دیا تھا۔

توہین عدالت کی سماعت سے قبل رانا محمد آصف دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت سے چلے گئے تھےجبکہ رانا محمد آصف ایڈوکیٹ اس وقت ممبر پنجاب بار کونسل  بھی  ہیں ۔